the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

اداکار و ہدایتکار اربازخان اور فلم نگری کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ خان نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر جنگ شروع کر دی ہے۔ بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان 18 سال بعد علیحدگی ہوئی جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کے اختلافات ختم ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی ارباز خان نے تردید کر دی تھی تاہم اب دونوں اداکاروں کی سرد جنگ سوشل میڈیا پر بھی شروع ہو گئی ہے۔ 

ارباز خان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا بغیر نام لیے ملائکہ اروڑہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میں کتنا طاقتور ہوں کیوں کہ میں نے ایک ایسے انسان کو معاف کیا ہے جسے اپنی غلطی پر کوئی افسوس نہیں ہے اور یہاں تک کہ اس نے مجھ سے اب تک معافی بھی



نہیں مانگی ہے۔ ارباز خان کی پوسٹ کے فوراً بعد اداکارہ ملائکہ اروڑہ خان نے بھی انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے جواب میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھی نام لیے بغیر ارباز خان کو کرارا جواب دیا جس کے مطابق اگر آپ کسی کو بار بار موقع دیتے ہیں تو وہ آپ کی عزت کم کرنا شروع کر دیتا ہے اور آپ کے معیار کو بھی نظر انداز کرنے لگتا ہے کیوں کہ اسے آپ کے کھونے کا ڈر نہیں ہوتا بلکہ اسے لگتا ہے کہ کسی بھی عمل کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا اسی لیے جو آپ کا احترام نہ کرے ایسے انسان کو دوبارہ سنبھلنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ 

دوسری جانب دونوں اداکاروں کی سوشل میڈیا پر جاری سرد جنگ نے اختلافات ختم ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پرایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور مداحوں کی جانب سے بھی دونوں کے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
Abdul Sayeed Khan Says:
This is not the solution for question and answers in social media, you see what is good and what is bad, if you have children they will watching, what the parents are doing and in their full life they remember the incident of divorse may be they got shock. please do some thing together. God bless you both

Comment posted on October 07 2016
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.